اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصدکے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں اور وہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو میرا پیغام پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا ہے۔ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑسکتے ہیں۔















