اہم خبریں

پاک بحریہ متحرک،بھارت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار،دشمن کو نتائج بھگتنا ہو نگے، دوٹوک اعلان

کراچی ( اے بی این نیوز) بھارتی بحری بیڑے کی موجودگی پر پاک بحریہ کا ردعمل، “ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ — پاک بحریہ نے بھارتی جنگی بحری بیڑے کی کراچی کے ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجودگی سے متعلق خبروں پر باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سمندری حدود کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور دشمن کی ہر حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے اور دشمن کو کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری ،جنگی بحری بیڑا تعینات،ٹیلی گراف کا دعویٰ۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب کئے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی جنگی بیڑا پاکستانی ساحل سے 300سے 400میل کے فاصلے پر موجود،ہے۔
بھارت کا پاکستان پر جارحانہ اقدام،کراچی پورٹ کر نشانہ بنانے کیلئے بحری بیڑا تعینات کیا ہے۔ بیڑے میں ایئرکرافٹ کیریئر ،ڈسٹرائرز،فریگیٹس اور اینٹی سب میرن جہاز شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہ بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد تجارت کراچی بندرگاہ سے ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحری بیڑے میں طیارہ بردار بحری جہاز، ڈسٹرائر، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین بحری جہاز شامل ہیں، کچھ بحری جہاز براہموس سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔

اخبار کے مطابق بھارت کے اس اقدام نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے اور بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحری بیڑے کو ایسی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے جہاں سے پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب کراچی پورٹ کے مطابق آج بندرگاہ پر 5 بحری جہاز لنگر انداز ہوئے اور 6 روانہ ہوئے جب کہ 4 جہاز بندرگاہ پر پہنچنے کے لیے بندرگاہ کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :جھوٹی خبریں،بے سروپا دعوے، مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی عوام سے انڈین میڈیا کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی

متعلقہ خبریں