اہم خبریں

جھوٹی خبریں،بے سروپا دعوے، مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی عوام سے انڈین میڈیا کے بائیکاٹ کی اپیل کر دی

دہلی ( اے بی این نیوز) مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایک انسٹا پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلا کر عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے، دھرو راٹھی نے چینلز کے بائیکاٹ کا مشورہ دے دیا۔مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

بھارتی نیوز چینلز نے جھوٹی رپورٹنگ شروع کر دی ہے اور مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے نظر آ رہے ہیں جس کے خلاف مشہور بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی بھی بول پڑے۔دھرو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی نیوز چینلز کی خبروں کا حوالہ دے رہے ہیں اور کہا ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھارتی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی 90 فیصد خبریں جھوٹی ہیں۔ یوٹیوبر نے ہندوستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے خاندان میں اب بھی کوئی یہ چینلز دیکھ رہا ہے تو میری یہ ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں بھی حقیقت کا پتہ چل جائے۔دھرو راٹھی نے کہا کہ ہندوستانی عوام کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جا رہا ہے، اتنے حساس وقت میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا کر اور مسلسل خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، آپ لوگ ان چینلز کو دیکھنا بند کر دیں۔

مزید پڑھیں :بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری ،جنگی بحری بیڑا تعینات،ٹیلی گراف کا دعویٰ

متعلقہ خبریں