بھارتی پنجاب ( اے بی این نیوز)مودی سے بھارتی پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے پر سکھ ناراض، مودی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا۔ بھارتی سکھوں نے مودی کی چالوں اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکھ برادری نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام لگانے کے لیے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر ناراض ہے۔
سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی جھوٹی سازشوں کو بے نقاب کریں گے اور مودی کو پنجاب کی سرزمین پاکستان پر الزام لگانے اور اپنی ساکھ بچانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بھارتی سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کو پنجاب کی سرزمین جھوٹے جھنڈے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سکھ رہنما نے کہا کہ مودی اپنے مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کے لیے ہماری سرزمین استعمال کر رہا ہے لیکن اگر بھارت نے پنجاب کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی تو سکھ سخت ردعمل دیں گے۔
بھارتی سکھوں نے مودی کے من گھڑت بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب کے سکھ بھی جانتے ہیں کہ مودی پنجاب کی سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اس لیے ہم مودی سرکار کے جھوٹے جھنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت کشید گی کے باوجود سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،جانئے فی تولہ کتنا سستا ہوا