کراچی ( اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ہوئی، سونا فی تولہ سینکڑوں روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی اور 350,900 روپے میں فروخت ہوا جب کہ گزشتہ روز اس کی قیمت 352,700 روپے تھی۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,543 روپے کمی کے ساتھ 3,840 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 302,383 روپے تھی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,414 روپے کمی سے 275,780 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 1947 روپے تھی۔
دوسری جانب ایک تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 417 روپے اور 2 ہزار 929 روپے پر برقرار رہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی گزشتہ روز کے 3343 ڈالر سے 18 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 325 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 32.35 ڈالر پر مستحکم رہی۔