اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ۔ ضلعی انتظامیہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں نوجوان سامنے آگئے۔ سول ڈیفنس کا بطور والنٹیر حصہ بننے والے مرد و خواتین کی تربیت جاری۔
ایچ الیون سائٹ پر 200 سے زائد والنٹیرز ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت حا صل کی۔ تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک تھے۔ والینٹرز کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں پر بھی تربیت دی گئی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں ہفتہ اور اتوار بھی جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں :پاکستان اپنے وقار اور آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، ترجمان پاک فوج