اہم خبریں

پاکستان اپنے وقار اور آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہرقیمت پر کرے ۔ پہلگام کا واقعہ 2بجکر 20منٹ پر پیش آیا۔ پہلگام واقعہ کےفوری بعدبھارت نےپاکستان پرالزام لگادیا۔ واقعے کے 10منٹ بعد ایف آئی آر کا درج ہونا بھارتی جھوٹ کا ثبوت ہے۔
10منٹ میں بھارت کو معلوم ہوا کہ حملے میں کون ملوث ہے۔ 10منٹ کےاندرکیسے پتہ چلالیا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نےکرایا؟ 10منٹ میں بھارتی میڈیا نے کہنا شروع کیا کہ حملے میں پاکستان ملوث ہے۔
بھارت نے پہلگام واقعے کا پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا۔ بھارت بچوں ،خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے سیکیورٹی پر سوالات میڈیا پر پیش کردیے۔
بھارتی سیاستدانوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد سیکیورٹی پرسوالات اٹھائے۔ مقبوضہ کشمیرکےشہریوں کا سوال کہ دہشتگرد حملہ کرکے چلے گئے،بھارتی فوج کہاں تھی؟ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ
بھارت آج تک پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔ مودی سرکار کے پاس عوام کے سوالوں کے جواب نہیں۔ مودی سرکار نے بھارتی عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرحملہ کیا۔ بھارت کی تاریخ رہی ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے ایسے اقدامات کرتا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرزقابض بھارتی فوج کا معمول ہے۔ بھارت کی تاریخ رہی کہ وہ ایسے اقدامات کرتا آرہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کے ثبوت بھی دیے۔
بھارت کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔ بھارت دنیابھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔
بھارتی ریاست دہشتگردی میں ملوث ہےجس کےثبوت بھی موجودہیں۔ بھارت نےکینیڈانےدہشتگردی کی جس کاذکرکینیڈن وزیراعظم کرچکےہیں۔
بی ایل اے،فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کی بھارت فنڈنگ کرتاہے۔ پاکستان میں گرفتاردہشتگرداعتراف کرتےہیں بھارت فنڈنگ کرتاہے۔ دہشتگردوں نےاعتراف کیاانہیں اسلحہ اورتربیت بھارت نےدی۔ بھارت کامقصدپاکستان کی توجہ انسداددہشتگردی آپریشن سےہٹاناہے۔ بھارت اپنی پراکسیزبچانےکیلئےجارحیت کررہاہے۔ حقیقت میں بھارت کےاندردہشتگردوں کےکیمپس ہیں۔

بھارت نے ایل اوسی پر کشمیر میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ہم ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا محتاط ہوکر جواب دے رہے ہیں۔ ہم ایل او سی پر بھارت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
ان پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے پاکستان پرفائرنگ ہو۔ ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ بھارت کو خیالی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا۔ بھارت کو اب پاکستان پر الزام جاری رکھنے نہیں دیں گے۔
بھارت کو خود جج ،جیوری اور سزدینے والا بننے کا حق نہیں۔ جوابی کارروائی میں صرف بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ہم نے اب تک 77اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو تباہ کیا۔

مزید پڑھیں :جیسے کو تیسا، پاکستانی ہیکرزکا’’ آپریشن سالار ‘‘کے نام سے منظم مہم کا آغاز،بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر ہدف مقرر

متعلقہ خبریں