اہم خبریں

بھارت کو بہت بڑی شکست، آئی پی ایل دبئی شفٹ کرنےکی درخواست،یواےای کرکٹ بورڈحکام نےصاف انکارکردیا

دہلی ( اے بی این نیوز)بھارت کایواےای کرکٹ بورڈ سےآئی پی ایل دبئی شفٹ کرنےکی درخواست۔ یواےای کرکٹ بورڈحکام نےبھارت کوانکارکردیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز دھرم شالہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان آئی پی ایل کا میچ درمیان میں ہی روک دیا گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان، بھارتی حکام نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) اسٹیڈیم کی لائٹس کو مدھم کرتے ہوئے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملے کا دعویٰ کیا تھا جس کی پاکستانی حکام نے تردید کی ہے۔

آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین ارون دھومل نے ٹیموں کے 10 اوور کھیلنے کے بعد ہی لوگوں سے اسٹیڈیم خالی کرنے کی درخواست کی۔ اسٹیڈیم دھرم شالہ میں واقع ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حکام نے اس کے بعد سٹیڈیم کو مکمل طور پر بلیک آؤٹ کر دیا۔

اس سے قبل 11 مئی کو ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان شیڈول میچ کو دھرم شالہ سے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا تھا۔میچوں کی منتقلی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان دھرم شالہ ہوائی اڈے کے بند ہونے کی وجہ سے تھی، جس سے ٹیم کے سفر اور دیگر لاجسٹک سپورٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی جانب سے ڈرونز،راکٹس یا بڑے حملے نہیں کیے جارہے،بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنارہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں