اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
ہماری فائرنگ صرف فوجی اہداف تک محدود ہے۔
پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ پاکستان ان چوکیوں پر فائرنگ کررہاہے جہاں سے گولہ باری ہورہی ہے۔
پاکستان کو بھارتی گولہ باری کا سامنا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈرونز،راکٹس یا بڑے حملے نہیں کیے جارہے۔ پاکستان نے آزادانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
بھارتی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا۔
پاکستان صرف چھوٹے ہتھیاروں سے جواب دے رہاہے۔ بدقسمتی سے بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنارہاہے۔ بھارتی میڈیا نےگزشتہ روز سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت کی جانب سے فیک خبروں کی یلغار،بی بی سی نے پردہ چاک کر دیا،جھوٹے پلندوں کی بھر مار بے نقاب