مظفرآباد ( اے بی این نیوز) موجودہ صورتحال کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے اس سلسلے میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کو فوری ہدایات جاری کر دی ہیں۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے چوکس رہیں۔ ایس ڈی ایم اے کو تمام اضلاع میں ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ضروری مشینری اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور عوام کو بروقت معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ایمرجنسی نافذ کرنے کا مقصد عوامی جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے فوری طور پر نمٹنا ہے۔
مزید پڑھیں :رافیل طیاروں کی تباہی پر چائنیزبھی خاموش نہ رہے ،طنزیہ ویڈیووائرل