اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کے شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز مار گرائے تھے۔ جن میں 3 رافیل طیارے تھےجس کی تصدیق ترجمان پاک فوج نے بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے کرتارپور کوریڈور غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا