راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی سے دوسرے شہروں میں آٹے کی سمگلنگ کو محکمہ فوڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی نے ناکام بنا دیا ،بھاری مقدار میں آٹا اور گندم برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس اور محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائیاں کے دور ان آٹے اور گندم سے لدی 02 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی 100 تھیلے آٹا، 600 تھیلے گندم برآمد، 02 ٹرک ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ۔ڈرائیوروں میں عاقب اور ساجد خان سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ایس پی پوٹھوار اور محکمہ فوڈ کے ڈی ایف سی نے کہا کہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔















