اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان امریکہ سفارتخانہ (پاکستان) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
سیکریٹری روبیو کا دونوں ممالک پر فوری کشیدگی کم کرنے پر زور۔ امریکہ کی بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بھرپور حمایت۔ امریکی وزیر خارجہ نے مواصلاتی روابط میں بہتری کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
مارکو روبیو کا تنازع میں شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار۔ سیکریٹری روبیو کا پاکستان سے دہشتگرد گروپوں کی حمایت ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ۔ خطے میں امن کے لیے سفارتی راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور۔ امریکہ، دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں :سیا لکوٹ،بجوات سیکٹر، بھارت کی زبردست پسپائی،پاک فوج کا دندان شکن جواب