اہم خبریں

مودی کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب،بھارتی میڈیا میں مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ نکلیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں۔ ان فیک خبروں کو پھیلانے کا مقصد یہ ناکام اور جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کے پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق
ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ پاکستان کا ایف 16طیارہ گرائے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا، بھارت جعلی حملوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت ذہنی کھیل کھیل رہا ہے،سکھوں اور کشمیریوں میں تقسیم ڈالنے کی کوشش۔
بھارت نے امرتسر اب مقبوضہ جموں کشمیر میں خود میرائل گرائے،الزام پاکستان پر لگادیے۔ پاکستان کے حامی سکھوں اور کشمیریوں کی ہمدردی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں  :فرانسیسی اخبار نے رافیل کی تباہی شرمناک قرار دے دی،بھارت 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرنے پر مجبور

متعلقہ خبریں