پشاور (نیوزڈیسک)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں نے کہاہے کہ سمجھ نہیں آرہی کہ جہاں اس قدر سکیورٹی ہے وہاں یہ سب کیسے ہوا ؟۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج کئی زخمیوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ایسی جگہ جہاں اس قدر سیکیورٹی ہے وہاں یہ سب کیسے ہوا۔رخمیوں نے بتایا کہ اندر جانے سے پہلے کئی جگہ پوچھا جاتا ہے اس کے بغیر تو داخلہ ممکن ہی نہیں،سیکیورٹی کے لیے اتنے چیک پوائنٹس ہیںپھر یہ کیسے اندر آیا۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر زحمی وہ پولیس اہلکار ہیں جنہیں یہاں ڈیوٹی کرتے زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔













