اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امن و امان کی بگڑتی صورتحال، تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق
تمام تعلیمی ادارے جمعہ، ہفتہ بند رہیں گے۔
تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں اتوار تک بند رہیں گی۔ پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں : بھارت کو ٹھوک کر جواب دینے کاوقت آگیا، وقت عسکری ادارے طے کریں گے،وزیردفاع