اسلام آباد (نیوزڈیسک)پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں پیر کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں ۔ریسکیو 1122 کے ترجمان محمد بلال فیضی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دور ان مزید 20 سے زائد افراد کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں ترجمان کے مطابق مسجد کی عمارت کا ملبہ نمازیوں پر گرنے کے باعث پہلی ترجیح یہ تھی کہ جتنے بھی زخمی افراد ملبے تلے موجود ہیں ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ ہمارے پاس ہیوی مشینری موجود تھی تاہم ابتدا میں ہیوی مشینری کے بجائے چھوٹے ٹولز استعمال کر کے ملبے کی کٹنگ کی اور نیچے دبے لوگوں تک امداد پہنچائی۔













