اہم خبریں

اقوام متحدہ کے وفدکا مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اقوام متحدہ کے وفدکا مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول کا دورہ۔ اقوام متحدہ کے وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ وفد کو بھارتی جارحیت اور سویلین نقصانات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اقوام متحدہ کا وفد متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کرے گا۔ وفدکو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔ اقوام متحدہ کے وفد کا انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش۔
کشمیری عوام نے وفد کو تحفظات سے آگاہ کیا،اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ۔
اقوام متحدہ کا وفد متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرے گا۔ ایل او سی پر امن کی بحالی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت پر ہمارا پلڑا بھاری ،اجازت ہو تی تو اور بھارتی طیارے مار گراتے، اسحاق ڈار

متعلقہ خبریں