اہم خبریں

حکومت کوکہا اےپی سی بلائیں اورعمران خان کوبھی شرکت کی دعوت دیں،سینیٹرعلی ظفر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سینیٹرعلی ظفرنے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت کیخلاف قراردادلائی گئی توسینیٹ میں حکومت کاساتھ دیا۔ تحریک انصاف نےاپنی طرف سےاچھاپیغام دینےکی کوشش کی۔
حکومت کوکہا اےپی سی بلائیں اوربانی کوبھی شرکت کی دعوت دیں۔ تین بارہم نےبانی پی ٹی آئی سےملنےکی کوشش کی ملنےنہیں دیاگیا۔ حکومت نےآج دکھادیاوہ موجودہ حالات میں وہ سنجیدہ نہیں ۔
اس وقت ہمیں دکھانےکی ضرورت ہے کہ سب اکٹھےہیں۔ ملک کی سب سےبڑی جماعت کےلیڈرکوپابندسلاسل کیا ہواہے۔ بدقسمتی سےآج اڈیالہ جیل کےباہرجوہوامیں وہاں موجودتھا۔ پارلیمنٹیریزکےساتھ جوآج کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ عدالتوں کاایشونہیں بلکہ پارلیمنٹ کےوقارکامعاملہ ہے۔ بانی نےکہاہےپارٹی عدالتی فورم پرجاکراس ایشوپربات کرے۔ عدالتوں اورپارلیمان کےوقارکامعاملہ ہےدیکھتےہیں کیسےعملدرآمدہوتاہے۔
دنیاکےسامنے دکھانےکی ضرورت تھی کہ ہم یکجاہیں لیکن ایسانہ ہوسکا۔ بانی پی ٹی آئی ملک کےسب سےبڑےلیڈرہیں انہیں دوررکھناافسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ نےکہاتھا90روزمیں الیکشن ہوں کیا اس حکم پرعمل ہوا؟
عدالتوں کےفیصلوں کونہ ماناگیاتوملک میں جنگل کاقانون ہوگا۔ ملک میں آئین کانہ ہونا بحرانی کیفیت میں مبتلاکردےگا۔ آئین وقانون کی حکمرانی کیلئےسب کواکٹھاہوناپڑےگا۔
فیصلےعوام کےہاتھ میں ہونےچاہئیں اداروں کومضبوط کرناپڑےگا۔ اللہ نہ کرے کہ ایساوقت ا ٓئےجب معاملات ہاتھ سےنکل جائیں۔

مزید پڑھیں :یمن ڈٹ گیا،اسرائیلیوں کے چھکے چھڑا دیئے، بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

متعلقہ خبریں