اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔ وزیراعظم کو ملکی و علاقائی سلامتی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر جائزہ لیا۔
ہائبرڈ وار فیئر اور دہشتگرد پروکسیز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا ادارہ جاتی رابطے اور آپریشنل تیاریوں پر زور۔ شہباز شریف کی آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ
قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے۔ قومی قیادت کا مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ۔ سلامتی، خودمختاری کے لیے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :جنگ کے بادل گہرے، بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان،نوٹم جاری