دہلی (اے بی این نیوز)بھارتی جنگی جنون میں اضافہ، پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان، جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے بادل پھر منڈلانا شروع ہو گئے ، بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں کل سے شروع ہوں گی، جن کے لیے حساس فضائی حدود میں نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے، مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے، جن میں رافیل، میراج اور سخوئی حصہ لیں گے، مشقوں کے لیے متعلقہ فضائی حدود میں نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
