اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنما پی ٹی آئی عبدالطیف چترالی نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےلوگوں کی ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ جن لوگوں کانام لسٹ میں نہیں ان کی ملاقات کرالی جاتی ہے۔
ملکی معاملات میں حکومت کوسنجیدگی کامظاہرہ کرناچاہیےتھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جگہ عطاتارڑ اجلاس میں شریک تھے۔ نیشل ایشوزپرپی ٹی آئی کاموقف بڑا واضح ہے۔
بانی پی ٹی آئی سےلوگوں کوملنےنہیں دیاجاتا۔ نوازشریف اورشہبازشریف کی رہائی جنرل باجوہ کی وجہ سےممکن ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کوجھوٹےکیس میں جیل میں ڈالاہواہے۔ نوازشریف سےایک دن میں50سےزیادہ لوگ ملتےتھے۔
رہنمامسلم لیگ(ن)اختیارولی نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ملاقات لسٹ میں جس کا نام نہیں ہوتا وہ کیوں جاتےہیں۔ ذمہ داری سے کہتا ہوں بعض اوقات بانی خود کسی سے ملنا نہیں چاہتے۔
اگر ملاقات لسٹ میں فیصل چودھری کا نام نہیں تھا تو بانی سے ملنے کیوں گئے۔ جانتاہوں پی ٹی آئی والے2018میں کیسےاقتدارمیں آ۔ سیاست ہوتی رہےگی ملکی معاملات کیلئےسب کوساتھ بیٹھناچاہیے۔
پوچھنا چاہتاہوں نوازشریف کوکس چیزکی سزادی گئی۔ جسٹس شوکت صدیقی کوکہاگیانوازشریف اوران کی بیٹی کوباہرنہیں آنےدینا۔
