اہم خبریں

حکومت انڈیا کے ساتھ تناو پر ڈرامے کررہی ہے، کوئی مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا،عمران خان،فیصل چودھری کی کلاس لے لی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج مائنس علیمہ خان میری دو بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمی کو ملاقات دی گئی ہے۔
میری بہنوں عمران خان کو احتجاجا بتایا ہے آپ ان لوگوں سے نہیں ملیں گے جن کے نام فہرست میں شامل نہیں ہونگے۔ میری بہنوں نے عمران خان کو بتایا آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں کو توڑ مروڈ کر پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کو بتایا گیا کہ آپکے اکاونٹ سے وی لاگرز کی تعریف کی گئی ہے۔
عمران خان نے میری بہنوں کو بتایا انہوں نے کسی کی تعریف نہیں کی نہ ایسی کوئی بات ہے۔ جو لوگ پچھلے دنوں میں اندر گئے ہیں انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ ہم نے اس چیز کو روکنا ہے کہ عمران خان کا اکاونٹ مس یوز نہ ہو۔
میری بہنوں عمران خان کے سامنے احتجاج کیا کہ آپ لسٹ کے بغیر لوگوں سے نہ ملیں۔ عمران خان نے واضع طور پر کہا ہے کوئی مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہوگا۔ عمران خان نے تاکید کی ہے علی امین گنڈا پور میرے پاس ملاقات کیلئے نہیں آتے۔
عمران خان نے کہا ہے نواز شریف کی پوری کیبنیٹ جیل اور لگن چلی جاتی تھی علی امین کیوں نہیں ملنے آتا۔عمران خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کوئی بھی پالیسی انکے بغیر اپرو نہیں ہوگی۔عمران خان نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی اپیکس کمیٹی میں انکی اجازت کے بغیر نہیں جائے گا۔
عمران خان نے جنید اکبر کو ہدایت کی ہے سارا فوکس تحریک کریں۔عمران خان نے کہا ہے لوگ اس وقت بھر پور تحریک چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں۔عمران خان نے الیکشن ٹریبونلز میں جانے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کوئی ڈیل نہیں ہورہی نہ کسی سے کوئی بات ہورہی ہے۔عمران خان نے طبیعت بلکل ٹھیک ہے انکی صحت بھی ٹھیک ہے۔عمران خان نے ان سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈا پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
آج پولیس والوں نے ارکان اسمبلی کو مارا ہے کپڑے پھاڑے ہیں۔یہ پولیس والے بتارہے ہیں ایک منتخب ممبر کی کیا حیثیت ہے۔عمران خان نے کہا ہے انہوں فیصل چودھری سے پوچھا تم کیسے اندر آجاتے ہو۔عمران خان نے ایکس اکاونٹ سے غلط بیانی نہیں کرنے دینگے۔
انڈیا کے معاملے پر مجھے حکومت کی سنجیدگی دکھائیں۔حکومت انڈیا کے ساتھ تناو پر ڈرامے کررہی ہے۔جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،اسد قیصر ،عامر ڈوگر ،سلمان اکرم راجہ ،سلمان صفدر بیرسٹر علی ظفر ،زرتاج گل کی ملاقات نہ ہوسکی۔
مزید پڑھیں :مودی کی گیدڑ بھبکیاں،جنگی تیاریوں کی پول کھل گئی،ٹینکوں کیلئے بارود ہی نہیں، بھارتی فوج دیوالیہ مودی دیوانہ ہو گیا

متعلقہ خبریں