راولپنڈی (اے بی این نیوز)عمران خان کی 2بہنوں اور کزن کو ملاقات کی اجازت مل گئی،علیمہ خان نہیں مل سکتیں۔ نورین خان ،عظمیٰ خان اورقاسم زمان کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عمر ایوب کے سکواڈ کی گاڑی میں اڈیالہ جیل روانہ ۔
علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ قبل ازیں عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہو گئی۔ کسی بھی وکیل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، عمر ایوب ، اسد قیصر گورکھ پور ناکے پر موجود ہیں۔
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی اور کارکن بھی گورکھ پور ناکے پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں :سونا تاریخ کی بلندیوں پر،قیمت میں ہوشربا اضافہ،اب تو خریدنا خواب ہی بن گیا