اہم خبریں

وزیراعظم انوارالحق کیخلاف ہائیکورٹ آزادکشمیر میں دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور

مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف دائر رٹ پٹیشن باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی۔سینئر جسٹس سید شاہد بہار جسٹس سردار اعجاز خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گذشتہ روز رٹ پٹیشن کی سماعت کی ۔

حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل مسعود اقبال شیخ جبکہ پٹیشنز سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی طرف سے راجہ ایاز فرید ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے۔عدالت نے رٹ پٹیشن قابل سماعت ہونے نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ سناتے ہوئے رٹ کو قابل سماعت قرار دے دیا اور چوہدری انوارالحق کو وزیراعظم کا ووٹ دینے والے 48 ممبران اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔

سینئر جسٹس سید شاہد بہار نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ پٹیشن میں آئینی سولات ہیں اس میں وزیراعظم اور ان کو ووٹ دینے والے 48 ممبران اسمبلی کو بھی سنا جائے گااگر ضروری سمجھا تو ووٹ نہ دینے والوں کو بھی سنا جائے گا ۔ قبل ازیں دوران سماعت سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل مسعود اقبال شیخ نے عدالت کے سولات پر بتایا کہ سپیکر چوہدری انوار الحق جب وزارت عظمی کے امیدوار بنے تو اجلاس کی صدارت نہیں کی ۔۔وزارت عظمی کا حلف لینے سے پہلے سپیکر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ پٹیشنز راجہ فاروق حیدر کے وکیل راجہ ایاز فرید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری انوار الحق نے سپیکر کے عہدے پر رہ کر وزارت عظمی کا انتخاب لڑا

بطور سپیکر اجلاس کی صدارت بھی کی آئین کا آرٹیکل 34 ایسے اقدامات کا تحفظ کرتا ہے جن میں آئین کی خلاف ورزی نہ ہو اس میں آئین کے تحت رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے جو آئین کے مغائر عمل کا ارتکاب ہے ۔

رولز کے مطابق پروسیجر پر عمل نہیں کیا گیا ہے عدالت میں اسمبلی کی بوقت انتخاب وزیراعظم کاروائی کے نکات بھی پڑھ کر سنائے گئے عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر 10 منٹ کا وقفہ کیا وقفہ کے بعد رٹ پٹیشنز باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ہونے کا فیصلہ سنایاجسکے مطابق وزیراعظم کو ووٹ دینے والے 48 ممبران اسمبلی کو بھی فریق بناتے ہوئے ان کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کیخلاف ہائیکورٹ آزادکشمیر میں دائر رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور

متعلقہ خبریں