راولپنڈی (اے بی این نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول پر تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی کے شعبے میں چیلنجز پر خصوصی توجہ دی گئی۔ پاک ایران سرحدی سیکیورٹی کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ دو طرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، جنہیں تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتے آپس میں جوڑتے ہیں۔دونوں فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے رابطے میں رہنے اور علاقائی امور میں مثبت پیشرفت کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں :ہمیں تو یہ ملک دشمن کہتے ہیں، ملک دشمن قومی سلامتی اجلاس میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں، فیصل چودھری