اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیصل چودھری نے اے بی این کے پروگرام ’’بدلو ‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں پر دہشتگردی کے پرچے ہیں۔ دہشتگردوں کو اجلاس میں کیسے بلایا جاسکتا ہے۔
ہمیں تو یہ ملک دشمن کہتے ہیں، ملک دشمن قومی سلامتی اجلاس میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔
عطا تارڑ نے گزشتہ ایک ہفتے میں صرف سرمایہ کاروں کے پیسے ڈبوئے ہیں۔ ہمیں کہتے تھے کہ وزیراعظم بریفنگ میں کیو ں نہیں آئے۔ یہ بتائیں کہ کل کی بریفنگ میں وزیراعظم کہاں تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن رانا احسان افضل نے کہا کہ کل کی بریفنگ کا مقصد تمام سیاسی پارٹیوں کو حالات سے آگاہ کرناتھا۔ تمام شرکا نے بھارتی آبی جارحیت کو مسترد کردیا ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے ہر ہفتہ اڈیالہ کے سامنے ڈرامہ کرنا ہوتا ہے۔
جن لوگوں کو جانے کی اجازت ہوتی ہے صرف وہی جائیں باقی کیوں جاتے ہیں۔ ہمارے موقف نےعالمی لیول پر مودی کے موقف کو ناکام بنایا۔ کسی ملک نے بھارتی الزامات کی تائید نہیں کی۔
مزید پڑھیں :فیسکو یا سفید ہاتھی،کارکردگی زیرو،20گھنٹوں سے رہائشی علاقوں میں تاریکی کا راج،بجلی بحال نہ کی جا سکی