کراچی (اے بی این نیوز )سونے کی قیمتوں میں آج ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر تک پہنچ گئی۔عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 316 ڈالر تک پہنچ گئی۔
میںعالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں :پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دے گا،آرمی چیف