اہم خبریں

نیب کے چار ڈائریکٹرز کو گریڈ 20 سے 21 میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

کراچی( اے بی این نیوز       )نیب کے چار ڈائریکٹرز کو گریڈ 20 سے 21 میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب ہیڈکوارٹرز عاصم لودھی کو ترقی کے بعد ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر نیب لاہور احترام ڈار کو ترقی کے بعد اسی عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نیب کراچی عامر بٹ کو ڈی جی نیب سکھر لگا دیا گیا۔ ڈائریکٹر نیب ہیڈکوارٹرز نوید حیدر رضا کو ڈی جی نیب ہیڈکوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں :اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 فیصد کمی کر دی، نئی شرح 11 فیصد مقرر

متعلقہ خبریں