اہم خبریں

مریم نواز سیاسی مخالف ضرور، لیکن بزدار سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا: شیر افضل مروت

لاہور ( اے بی این نیوز )رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ مریم نواز ان کی سیاسی مخالف ضرور ہیں، لیکن ان کا موازنہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی خود پارٹی چھوڑنے کا کہتے، تو وہ ضرور چھوڑ دیتے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر سیاست میں آئے اور انہی کی وجہ سے انہیں شہرت ملی۔ ان کے مطابق پارٹی کے اندر چغل خوری اور حسد نے شدید نقصان پہنچایا، جبکہ بعض افراد بانی پی ٹی آئی کے کان بھرنے میں مصروف رہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ان ہی کی کوششوں سے ممکن ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پی ٹی آئی کے رکن ہیں اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، جبکہ 2024 اور 2018 دونوں انتخابات کی اصل فاتح پی ٹی آئی رہی۔

پارٹی سے نکالنے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جنہوں نے انہیں نکالا، وہ شرمندہ ہوں، کیونکہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا۔ دوران گفتگو شیر افضل مروت نے فیصل واوڈا کو طنزیہ انداز میں مونچھیں رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

متعلقہ خبریں