اہم خبریں

حکومت کا اہم فیصلہ،بھارت سے تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان نے حالیہ کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارت سے ہر قسم کی اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کی دفعہ 3 کے تحت بھارت سے آنے والی تمام اشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی ہو گی، چاہے وہ زمینی، فضائی یا بحری راستے سے ہو۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھارت کے لیے مخصوص اشیاء کی منتقلی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ فوری طور پر مؤثر ہوگا، تاہم ایسے لیٹر آف کریڈٹ یا بل آف لیڈنگ جنہیں اس فیصلے سے قبل جاری کیا جا چکا ہے، ان پر یہ اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں