ٹورانٹو (اے بی این نیوز)خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے، بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے۔
قومی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کی جنگ ہوگی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، فی الحال بھارت نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا لیکن پاکستان کو ہرگز اطمینان سے نہیں بیٹھنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے بشرطیکہ پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے اور اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے اور وہ مودی کی جنگ نہیں بلکہ پنجاب کی آزادی کی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، اگر کوئی سکھ فوجی کوشش بھی کرے گا پاکستان پر حملہ کرنے کی تو اسے ہار ہوگی۔
مزید پڑھیں: بھارت کا حملہ قریب،ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے،پاکستانی سفیر