اہم خبریں

چین کے بعد ترکیہ کابھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترک سفیر نے خطے میں امن قائم رکھنے اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ ترک سفیر نے کہا کہ ترکیہ اس معاملے میں پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے اور خطے میں تحمل اور ذمہ داری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی شفاف تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا چاہیے، اور اگر ترکیہ اس عمل میں شامل ہوتا ہے تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحالی پر توجہ دے رہا ہے اور بھارت کی حالیہ اشتعال انگیز کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھی پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے اور بھارت اب تک واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

ترک سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو برادرانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ہر فورم پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں