لاہور ( اے بی این نیوز ) پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے صوبہ پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے منعقدہ امتحانات کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں کمپیوٹر پروگرامر کی 1 اسامی پر بھی 5 امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں پروگرامنگ افسر کی 3 اسامیوں کے لیے 16 امیدوار کامیاب ہوئے۔مائنز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔پرائمری ہیلتھ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی 5 اسامیوں کے لیے 25 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کمیشن کے مطابق، تمام کامیاب امیدواروں کے نام، رول نمبر، اور دیگر تفصیلات کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر واضح اور شفاف طریقے سے جاری کر دی گئی ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور اگلے مراحل سے متعلق ہدایات پر عمل کریں۔