لاہور (اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ساجد میر کی عمر 85 سال سے زائد تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پرفیسر ساجد میر نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے 1994ء میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور جیتے، بعدازاں وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوامیں تین الگ الگ کارروائیوں میں 5 خوارجی جہنم واصل