اہم خبریں

افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ تیز،بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی

پشاور(اے بی این نیوز) پشاور،خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ایک ہزار296 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو افغانستان بھیجا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو براستہ طورخم جبکہ 33غیر قانونی افغانیوں کو براستہ انگور اڈہ سرحد سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔

اب تک 32 ہزار 503 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، اس کے علاوہ 19 ہزار 228 غیر قانونی افغان باشندوں کو براستہ طورخم واپس بھجوایا گیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ستمبر 2023 سے خیبر پختونخوا سے 5 لاکھ 30 ہزار 286 افراد کو افغانستان بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ تیز،بڑی تعداد افغانستان پہنچ گئی

متعلقہ خبریں