اہم خبریں

بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینلز بلاک کر د یئے گئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینلز بلاک کر دیئے گئے۔بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینلز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں وزیراعظم کی تقریر کی ویڈیو بھی ہٹا دی گئی۔اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے۔ماہرہ خان اور ہانیہ عامر اور ایتھلیٹ ارشد ندیم سمیت متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :یو ٹیلیٹی سٹورز کے 3500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا،برطرف ملازمین نے احتجاج کی کال دیدی

متعلقہ خبریں