اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ادارہ شماریات نےمہنگائی سےمتعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ۔ ملک میں مہنگائی مسلسل تیسرے ماہ بھی وزارت خزانہ کےتخمینوں سےکم رہی۔ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح مزیدکم ہوکر0.28 فیصد پر آگئی ۔
مار2025میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح0.69فیصد رکارڈ کی گئی تھی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 17.3 فیصد تھی۔ جولائی تااپریل کےدوران اوسط مہنگائی کی شرح4.73فیصد رہی۔
مارچ کےمقابلےاپریل میں مہنگائی کی شرح میں0.84فیصد کی کمی ہوئی۔ماہانہ بنیادوں پراپریل میں شہروں میں مہنگائی میں0.70 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں1.05فیصد کمی ہوئی۔
اپریل میں شہروں میں مہنگائی کی شرح0.54 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح منفی0.10فیصدرکارڈکی گئی۔ وزارت خزانہ نےاپریل کیلئےمہنگائی کا تخمینہ ڈیڑھ سے 2فیصد کے درمیان لگایا تھا۔
مزید پڑھیں :جنگ مسلط کرنےکی کسی بھی کوشش کایقینی اورفیصلہ کن جواب دیاجائےگا،کورکمانڈرز کانفرنس