راولپنڈی ( اے بی این نیوز )آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس انعقاد پذیر ہو ئی۔خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ ، بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی زیر غور آ ئی۔
فورم کا کسی بھی جارحیت کیخلاف ملکی خود مختاری کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔ آرمی چیف نے کہا کہ
مسلح افواج دفاع وطن کیلئےاپنی عوام کیساتھ متحدہوکرکھڑی ہیں۔ آرمی چیف نےتما م محاذوں پرچوکنارہنے،فعال تیاریوں کی اہمیت پرزوردیا۔ شرکا نے کہا کہ جنگ مسلط کرنےکی کسی بھی کوشش کایقینی،فیصلہ کن جواب دیاجائیگا،
جنگ مسلط کرنےکی کسی بھی کوشش کایقینی اورفیصلہ کن جواب دیاجائےگا،کورکمانڈرز کانفرنس
آئی ایس پی آر کے مطابق خطےکی صورتحال کاجامع جائزہ،بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اورعلاقائی سلامتی زیرغور کیا گیا۔
آرمی چیف نےافواج کی پیشہ ورانہ مہارت،ثابت قدم حوصلےاورآپریشنل تیاریوں کوسراہا۔ آرمی چیف نےتما م محاذوں پرچوکنارہنے اورفعال تیاریوں کی اہمیت پرزوردیا۔ فورم کامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پراظہارتشویشکیا۔ فورم نے کہا کہ
پہلگام واقعےکےبعد بھارتی افواج شہریوں کومسلسل نشانہ بنارہی ہے۔ بھارتی فو ج کی کارروائیاں علاقائی کشیدگی بڑھاتی ہیں،جواب دیاجائیگا۔ اندرونی انتظامی ناکامیاں چھپانےکیلئےبھارت اندرونی مسائل کوبیرونی رنگ دیتارہاہے۔
ایسےواقعات سےبھارت یکطرفہ چالوں سےسٹیٹس کوتبدیل کرنےکی کوشش کرتاہے۔ 2019میں بھارت نےآرٹیکل370منسوخی کےذریعےسٹیٹس کی تبدیلی کیلئےپلوامہ ڈرامہ رچایا۔ پہلگام واقعےکامقصدپاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں اوراقتصادی بحالی سےہٹانا۔
بھارت کومذموم ہتھکنڈوں کےذریعےدہشتگردپراکسیزکوفعال کرنےمیں ناکامی ہوگی۔ بھارت کی جانب سےپانی کوبطورہتھیاراستعمال کرناانتہائی خطرناک ہے۔ اس سےپاکستان کی24کروڑآبادی متاثرہوگی،جنوبی ایشیامیں عدم استحکام میں اضافہ ہو گا۔
پاکستان میں دہشتگردسرگرمیوں میں بھارتی فوج،انٹیلی جنس ملوث ہونےکےشواہدپراظہارتشویش کیا۔ جنگ مسلط کرنےکی کسی بھی کوشش کایقینی اورفیصلہ کن جواب دیاجائےگا۔
پاکستان کےعوام کی امنگوں کاہرقیمت پراحترام کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال لا یا گیا