اہم خبریں

غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا گیاہے،ڈی آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کے تحفظ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بنایا گیا ہے۔قومی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس کرائم کے خاتمے پر رہا ہے، ٹیکنالوجی کی وجہ سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ کیپیٹل سٹی کے ڈائینامکس مختلف ہوتے ہیں، مرگلہ ہلز میں ٹریلز کیلئے علیحدہ سے ٹریل پیٹرولنگ ٹیم بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں سائیکل اور پیدل پیٹرولنگ شروع کروا دی ہے، سیف سٹی کے فیز ٹو پر بھی عمل درآمد ہونے والا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کیلئے اینٹی رائٹ یونٹ بنایا گیا ہے۔

جواد طارق نے مزید کہا کہ بعض جماعتیں یا گروپس صرف ریڈ زون میں جانے پر بضد ہوتے ہیں، ایسی جماعتوں اور گروپس کو روکنے کیلئے کافی سخت اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں