اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا،گرمی شدید ہو نے پر شیڈول پر نظر ثانی کا عندیہ

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔لاہور ( ) بچوں کے لیے خوشخبری ہے کہ چلچلاتی موسم میں اب انہیں سکول نہیں جانا پڑے گا، محکمہ تعلیم نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم جون سے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اگر موسم مزید شدت اختیار کرتا ہے تو موجودہ شیڈول پر بھی نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ چھٹیاں ایک ہفتہ قبل دی جائیں۔ یہ فیصلہ والدین، طلباء اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :خان پور ڈیم، بارش طوفان، سیاحوں کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، 5 سے 6 افراد لاپتہ،کچھ خواتین اور بچوں کو بچا لیا گیا

متعلقہ خبریں