خان پور ( اے بی این نیوز )خان پور ڈیم میں سیاحوں کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، 5 سے 6 افراد لاپتہ ہو گئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ کشتیوں میں سوار 5 سے 6 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی عارف خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران کچھ خواتین اور بچوں کو بچا لیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش مکمل ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں :پہلگام میں جو بھی ہوا وہ بھارتی سکیورٹی کے اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا،سابق سربراہ ’’را ‘‘