اہم خبریں

بھارت کوئی مس ایڈونچرکرتاہےتومنہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتےہیں،وزیراطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کےبارےمیں عالمی برادری کوبروقت آگاہ کیا۔ 2019میں پلوامہ کاڈرامہ رچایاگیا۔ ہم نےبھارتی پائلٹ کوپکڑکرفنٹاسٹک کپ آف ٹی پیش کیا۔ افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کیلئے مکمل تیار ہیں۔
پاک فوج ہمیشہ اپنےدفاع کےحق کواستعمال کرتی ہے۔ گودی میڈیاکی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ گودی میڈیابھارتی عوام کوگمراہ کررہاہے،۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم نےبھارت کےایجنڈےکوبروقت ایکسپوزکیا۔ بھارت نےپہلگام واقعہ کاجھوٹاالزام ہم پرلگانےکی کوشش کی۔ پہلگام واقعہ ہونےکے10منٹ کےاندرایف آئی آربھی درج ہوگئی۔
بھارت کوئی مس ایڈونچرکرتاہےتومنہ توڑ جواب دینےکی صلاحیت رکھتےہیں۔ بھارت تو پاکستان کے سوشل میڈیا سے بھی خوفزدہ ہوگیا۔ بھارت کوتکلیف ہےپاکستان کوبروقت اطلاع کیسےمل جاتی ہے۔ ہمارےدوست ممالک سےاچھےتعلقات ہیں ان کوہرچیزسےآگاہ کرتےہیں۔
دہشتگردی کیخلاف ہم فرنٹ لائن سٹیٹ ہیں بہت کچھ برداشت کیا۔ بھارت توخودکئی ممالک میں دہشتگردی کوایکسپورٹ کرتاہے۔ بھارت سفارتی سطح پرجوتوقع کررہاتھااس میں ناکامی ہوئی۔
پاکستان کاموقف ہرملک نےتسلیم کیاہے۔ دنیاجانتی ہےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کاکیاکردارہے۔ عالمی برادری جانتی ہے پہلگام واقعہ سےہماراکوئی تعلق نہیں۔ ہم تیار ہیں ہمیں آزمانہ نہیں۔
پاکستان کبھی بھی حملہ کرنےمیں پہل نہیں کرتا۔ بھارت ہمیشہ مس ایڈونچرکرنےمیں جلدی کرتا ہے۔ بھارت میں سٹیٹ کےبیانیہ کےساتھ کوئی کھڑانہیں۔ سمجھتاہوں یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کےدفاع کی خاطرتمام جماعتیں ایک پیج پرہیں۔
رہنماپی ٹی آئی علی محمدخان نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بھارت سےاپنی فوج سنبھالی نہیں جارہی۔ مودی کی اس باربغل میں چھری اورمنہ میں گالیاں ہیں۔
پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث نہیں،بھارت نےبےبنیادالزام لگایا۔ بھارت نےواقعہ ہونےکےفوری بعدپاکستان کوموردالزام ٹھہرادیا۔ آل پارٹیزکانفرنس حکومت کیلئےسب سےاچھاآپشن ہے۔
میرےخیال میں اس وقت آل پارٹیزکانفرنس بلانےکی اشدضرورت ہے۔ بانی پی ٹی آئی اےپی سی میں شامل ہونگےتومودی کوواضح پیغام ملےگا۔ ایک فریم میں بانی سمیت تمام لیڈرہونگےتومودی کوسخت پیغام ملے۔
اےپی سی میں بانی پی ٹی آئی کوبلایاگیاتومیرےخیال میں لازمی آئیں گے۔ حکومت کوملک کی خاطرہندوستان کوواضح پیغام دینےکی ضرورت ہے۔ بانی پی ٹی آئی کواےپی سی میں نہیں بلایاگیاتوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں :پہلگام میں جو بھی ہوا وہ بھارتی سکیورٹی کے اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ہوا،سابق سربراہ ’’را ‘‘

متعلقہ خبریں