مری ( اے بی این نیوز )وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا قافلہ حادثے کا شکار۔ حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا، پروٹوکول کی گاڑی متاثر، ذرائع کے مطابق ۔
وفاقی وزیر امیر مقام کی گاڑی کے قافلے کو حادثہ، علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ سٹاف کے مطابق
انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ ر۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی افراد مری سی ایم ایچ میں زیر علاج۔ امیر مقام بحفاظت، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز، پروٹوکول گاڑی تباہ۔ امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع۔
وفاقی وزیر کے قافلے کو پیش آنے والا حادثہ، سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش۔
مزید پڑھیں :گجرات کے قصائی مودی نے دریا ئے سندھ پر حملہ کیا ہے،اگر پانی بند ہوا تو پھر اُنکا خون بہے گا، بلاول بھٹو