اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی بی اےنےپاکستانی ایم ایف ریڈیوسٹیشنزپربھارتی گانوں کی نشریات بندکردیں۔ وزیراطلاعات کا بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم ۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ
پی بی اے کا اقدام قوم کے جذبات کی بھرپورترجمانی کرتا ہے۔ ہم سب آزمائش کی گھڑی میں متحد ہیں۔ فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی بی اے کا محب وطن اقدام قابل تحسین ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں بڑی سفارتی بیٹھک ،چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا