اسلام آباد( اے بی این نیوز )صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کا بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار۔ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، اعلامیہ کے مطابق
پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی قوم متحد ہے ، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
افواج پاکستان کسی بھی خطرے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بھارت کے کسی بھی ممکنہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ، بے پناہ انسانی اور معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزیدپڑھیں :کسی کوغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے،بھارت کی فوجی مہم کافوری جواب دیاجائےگا،آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر