اہم خبریں

چودھری شجاعت سے (ق )لیگ چھیننے والے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت سے (ق )لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے،فیصلہ حق میں آنے پر مبارکباد ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے ، جلاؤ، گھیراؤ، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک پر مسلط نہیں، اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں