اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماصدرکشمیریوتھ الائنس ڈاکٹرسیدمجاہدگیلانی نے کہا ہے کہ بےبنیاداورجھوٹےالزامات لگانابھارت کاپراناوتیرہ ہے۔ بھارت نےمختلف مواقعوں پرمقبوضہ کشمیرمیں فالس فلیگ آپریشنزکیے،بھارت نے ہمیشہ اپنے ہی لوگوں کو مارکر الزام پاکستان اور کشمیریوں پر لگایا۔ بھارت ایسےاقدامات کرکےسیاسی فائدہ حاصل کرتاہے۔
بھارت کشمیر میں ایسے اقدامات سے لوگوں کو تنگ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ 2019میں پلوامہ حملہ اس کاواضح ثبوت ہے۔ بھارت ہمیشہ سےحقائق کوچھپانےکی کوشش کرتارہاہے۔
بھارت پہلگام واقعے میں پاکستا ن پر بغیر ثبوت کے الزامات لگارہا ہے۔ بھارت نے2ہفتےپہلےاپنی کوبرافورس جموں کشمیرمیں تعینات کی۔
کوبرافورس نےجوکیااس کی حقیقت دنیاکےسامنے عیاں ہوچکی ہے۔ رہنماصدرکشمیریوتھ الائنس ڈاکٹرسیدمجاہدگیلانی نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ
بےبنیاداورجھوٹےالزامات لگانابھارت کاپراناوتیرہ ہے۔ بھارت نےمختلف مواقعوں پرمقبوضہ کشمیرمیں فالس فلیگ آپریشنزکیے۔
بھارت نے اپنے ہی لوگوں کو مارکر الزام پاکستان اور کشمیریوں پر لگایا۔ بھارت ایسےاقدامات کرکےسیاسی فائدہ حاصل کرتاہے۔بھارت کشمیر میں ایسے اقدامات سے لوگوں کو تنگ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ 2019میں پلوامہ حملہ اس کاواضح ثبوت ہے۔
بھارت ہمیشہ سےحقائق کوچھپانےکی کوشش کرتارہاہے۔ بھارت پہلگام واقعے میں پاکستا ن پر بغیر ثبوت کے الزامات لگارہا ہے۔ بھارت نے2ہفتےپہلےاپنی کوبرافورس جموں کشمیرمیں تعینات کی۔
بھارت نےجموں وکشمیر کےباسیوں سےجینے کاحق چھین لیا۔ کوبرافورس نےجوکیااس کی حقیقت دنیاکےسامنے عیاں ہوچکی ہے۔
بھارت کی جانب سےجنگ کاماحول بنایاجارہاہے۔ امن کیلئےبھیک نہیں مانگی جاتی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی جاتی ہے۔ بھارت پاکستان پردہشتگردی کاالزام لگانےمیں کامیاب ہوگیاتوبڑی ناکامی ہوگی۔
رہنماپی ٹی آئی ابوذرسلمان نیازی نے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سےملاقات نہیں کرائی جارہی۔ جن کی ملاقات کرائی جاتی ہےان کانام لسٹ میں شامل نہیں ہوتا۔ بانی سےبغیرلسٹ جوملاقات کرتےہیں وہ میرجعفراورمیرصادق ہیں۔
غیرمتعلقہ بندوں کی ملاقات اس لیےکرائی جاتی ہے تاکہ بانی کوپتہ نہ چلے۔ یہ اندرسےوہی بات لےکرآتےہیں جوبانی کرتےہیں۔ پوچھناچاہتاہوں بانی سےملاقات کیلئےخاص لوگوں کوکیوں رو کاجاتاہے؟
حکمران اسٹیبلشمنٹ کےکاندھوں پربیٹھ کراقتدارمیں آئے۔ بانی سےملاقات کیلئےلارجربینچ سےلسٹ جاتی ہے۔ جیل کاایک سپرنٹنڈنٹ یاپولیس افسرعدالتی احکامات کونہیں مانتا۔ کیاسپریم کورٹ یاہائی کورٹ ختم ہوگئی ہے؟ 9مئی فالس فلیگ آپریشن تھا لوگوں پرجھوٹےکیسزبنائےگئے۔
پریس کانفرنس کراکرلوگوں سے پارٹی چھڑوائی گئی۔ پوچھناچاہتاہوں کیا صرف9مئی ہی ایک کیس رہ گیا ہے۔ پاکستان میں اتنےکیسزچل رہےہیں انہیں کیوں4ماہ میں حل نہیں کیاجاتا۔ اےپی سی اگربلائی گئی توشرکت کےحوالےسےفیصلہ نہیں کیا۔
چاہتےہیں ہماری بانی سےملاقات کرائی جائے تاکہ مشاورت کرسکیں۔ فارم47کےذریعےاقتدارمیں آنےوالوں کےپیچھےعوام کھڑی نہیں ہوگی۔ جنگ فوج لڑتی ہےعوام ان کےپیچھےکھڑی ہوتی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی سید نوید قمر نے کہا کہ کینالزکےمعاملےپردھمکیاں نہیں دےرہےتھے۔ پانی کے معاملے پر کمپرومائز نہیں کرسکتےپیپلزپارٹی نےکبھی بھی حکومت گرانےکی بات نہیں کی۔ خوشی کی بات ہےہماری بات مانی گئی اورکینالزکامعاملہ ختم ہوگیا۔
سندھ کےلوگوں کوکینالزکی وجہ سےمسائل کاسامناتھا۔ کالاباغ ڈیم بنانےکےحوالےسےبھی کافی دباؤتھایہ بھی ویساہی تھا۔ کینالزکسی صورت نہیں بنیں گے اورنہ کمپرومائزکریں گے۔ خوش فہمی میں رہنےوالےباتیں کرتےرہتےہیں۔
پیپلزپارٹی خاموش نہیں تھی لوگوں نےاپنےکان بندکردیےتھے۔ حکومت نئی پوزیشن لےکرآتی تھی ہم ان سےبات کرتےتھے۔
مزید پڑھیں :ہم حکومت کیساتھ نہیں،اس کےپاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے،عمران خان