اہم خبریں

سکھ فیصلہ کرچکےہیں وہ پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے،رہنماتحریک خالصتان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنماتحریک خالصتان پرم جیت سنگھ پمانے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جنگ شروع ہونےکاپتہ نہیں لیکن بھارت تیاری کررہاہے۔ ساری دنیامیں بھارت بری طرح ایکسپوزہورہاہے۔
بھارت الزامات لگاکرپاکستان کوپھنسانےکی کوشش کررہاہے۔ بھارتی حکومت2لاکھ سےزائدسکھوں کوقتل کرچکی ہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوچکاپلوامہ اورسمجھوتہ ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ بھارت کی جانب سےہم پردباؤڈالاجارہاہے۔
دنیادیکھ رہی ہے بھارت دنیامیں دہشتگردی پھیلانےمیں ملوث ہے۔ سکھ فیصلے کرچکےہیں وہ پاکستان کیخلاف نہیں لڑیں گے۔ چٹی سنگھ پورہ واقعہ میں بھارت براہ راست ملوث نکلا۔
بھارتی فوج میں سکھ فوجیوں نےبغاوت کردی ہے۔بھارت میڈیاپرتسلیم کرچکابلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ سکھ قوم چاہتی ہےاپنےملک کیلئےجدوجہدچلتی رہے۔ بھارت اپنےہی لوگوں کومارکرجمہوریت کی بات کرتاہے۔
دنیامیں کہیں بھی ایسی مثال نہیں ملےگی۔ ساری دنیاجانتی ہےبھارت میں کس طرح کی جمہوریت ہے۔ رہنماپی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ علیمہ خان بانی سےملاقات کیلئے اڈیالہ جیل دوبارہ گئیں۔ ملاقات نہ کراکرعدالتی فیصلےکی حکم عدولی کی جارہی ہے۔
ملاقات نہ کراکرعدالتی فیصلےکی حکم عدولی کی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں اپوزیشن کاالائنس بنایاجائے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کےمطابق جدوجہدجاری رہےگی۔ پارٹی کےجنرل سیکرٹری ہی واضح لائحہ عمل دےسکتےہیں۔
پی ٹی آئی ایشوکی سیاست کےحوالےسےاتحادچاہتی ہے۔ مائنزاینڈمنرلزبل کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی کابیان واضح ہے۔ بانی نےکہابل سےمتعلق تحفظات دورہوئےتوپیشرفت ہوسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےسب کوشش کررہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی موجودہ حالات سےاچھی طرح واقف ہیں۔

مزید پڑھیں :ہم حکومت کیساتھ نہیں،اس کےپاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے،عمران خان

متعلقہ خبریں