اہم خبریں

اس بارجیسےکوتیسانہیں بلکہ اینٹ کاجواب پتھرسےدیاجائےگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت سینیٹ نےاتحادکرکےدنیاکوپیغام دیا۔ سعودی عرب،یواےای،قطر،چین،آذربائیجان کےوزرائے خارجہ سےرابطہ کیا۔
ہم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بارے آگاہ کیا۔ قریبی دوست ممالک کو بھارتی بے بنیاد الزامات کے بارے بھی آگاہ کیا۔ چین اورترکیہ نےبڑاکلیئرموقف اپنایا۔ وہ سینیٹ میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
چین اورترکیہ نےکہاہم پاکستان کےساتھ کھڑےہیں۔ آئی ایس پی آر نے ثبوت اور شواہد کےساتھ قوم کوآگاہ کیا۔ بھارت پہلگام واقعہ پرثبوت دینےمیں ناکام رہا۔ سندھ طاس معاہدہ ہمارےلیےاہمیت کاحامل ہے۔
اس بارجیسےکوتیسانہیں بلکہ اینٹ کاجواب پتھرسےدیاجائےگا۔ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی ہمارےخلاف اعلان جنگ ہوگا۔ بھارتی سیاستدان خودکہہ رہےہیں بھارتی حکومت ناکام ہوگئی۔
بھارت پہلگام واقعہ پرثبوت دینےمیں ناکام ہوچکا۔ بھارت کوپہلگام واقعہ کیساتھ جموں وکشمیرلکھناپڑےگا۔ شک ہے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کیلئے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دنیاکوبتاناچاہتےہیں کہ پہلگام واقعہ سےپاکستان کاتعلق نہیں۔ وزیراعظم نےواضح کہاپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ یہ نہیں ہوسکتادنیامیں کہیں بھی کچھ ہو الزام پاکستان پرلگادیاجائے۔
ہرگزرتےگھنٹےکےدنیامیں پاکستان کی پوزیشن بہترہورہی ہے۔بھارت نےکوئی مہم جوئی کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔ 24اپریل کوبھارت کیجانب سےسندھ طاس معاہدےکی معطلی پرمبنی خط موصول ہو۔
پاکستان حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے۔ قومی سلامتی کمیٹی نےقوم کی آوازبن کرفیصلے کیے۔ کمیٹی کےفیصلےمیں کہاگیاسندھ طاس معاہدےکی معطلی جنگ کےمترادف ہوگی۔
مختلف ملکوں کےسفیروں،ہائی کمشنرزکوصورتحال پربریفنگ دی گئی۔ پاکستان کاپہلگام واقعہ سےکوئی تعلق نہیں۔ پہلگام واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
ہمارادامن صاف ہے،ہرحملےکاالزام پاکستان پرلگانابھارت کاوتیرہ ہے۔ قومی سلامتی کےمعاملےپرہم سب ایک ہیں۔

مزید پڑھیں :بھارت کی جارحیت کے بعد عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں